عادل بازئی کے خلاف الیکشن کمیشن میں نیا ریفرنس، ووٹ نہ دینے کی پاداش

عادل بازئی کی نااہلی کیلئے اسپیکر نے الیکشن کمیشن کو ریفرنس ارسال کردیا

رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کیخلاف ایک اور ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال
چھبیسویں آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینا ن لیگ کے عادل بازئی کو مہنگا پڑگیا۔
، رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کیخلاف ایک اور ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کردیاگیا۔
اسپیکرقومی اسمبلی کوعادل بازئی کی نااہلی کاریفرنس صدر مسلم لیگ ن نوازشریف نے بھجوایا تھا۔
اب اسپیکر کی جانب سے ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عادل بازئی کو نااہل کرکے نشست خالی قرار دی جائے۔
عادل بازئی نے آزاد الیکشن جیت کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عادل بازئی پھر پی ٹی آئی میں چلے گئے۔۔
عادل بازئی گزشتہ روز چھبیسویں آئینی ترمیم کے وقت ایوان سے غیرحاضر تھے۔
اسپیکر ایاز صاد پہلے بھی عادل بازئی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج چکے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں