اڈیالہ جیل کا سرپرائز ڈے: عظمیٰ بخاری کا بڑا اعلان

اڈیالہ جیل کا سرپرائز ڈے: جمہوریت کی جیت، آمریت کا چہرہ بے نقاب

اڈیالہ جیل کے قیدی کیلئے آج “سرپرائز ڈے” ہے، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آج اڈیالہ جیل کے قیدی کے لئے بہت بڑا “سرپرائز ڈے” ہے۔
عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج جمہوریت کی جیت ہے پارلیمنٹ کی جیت ہے۔
آئینی ترامیم کی منظوری پر جمہوریت پسند خوش ہیں آمریت پسند سیخ پا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ججز اور انکی فیملیوں کے خلاف کردار کشی مہم چلانے والے آج عدلیہ کے ہمدرد بن رہے، تحریک انصاف سیاسی جماعت کم سیاسی یتیموں کا گروہ بنا چکا۔
انہوں نے اپنی گندی سیاست کے لیے پہلے طلباء کو اشتعال دلایا اب وکلاء سے باہر نکلنے کی اپیلیں کررہی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے عوام اڈیالہ جیل کے قیدی اور اسکے چمچے کڑچھوں کا بھیانک روپ دیکھ چکے۔
پاکستان کے عوام باشعور ہیں اب اڈیالہ جیل کے مستقل رہائشی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں