آئینی عدالت کا نام جو بھی رکھ لیں، ہمیں کامیابی ملی :بلاول بھٹو

آئینی عدالت کا جو نام رکھ لیں ہم جو چاہتے تھے وہ ہوگیا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمینبلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئینی عدالت کا جو بھی نام رکھ لیں، ہم جو چاہتے تھے وہ ہوگیا۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترامیم کو بھی اسی طرح نشانہ بنایا گیا جیسے 18ویں ترامیم کو بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بار بار لوگ میڈیا پر تبصرہ کررہے تھے کہ آئینی ترامیم کو متنازع بنائیں۔
لوگوں نے کالا سانپ کے تصور کو ملٹری کورٹ سے جوڑدیا تھا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آرٹیکل 8 میں تجویز کیوں، کہاں سے آئی یہ بتانا چاہتا ہوں۔
9 مئی واقعات میں فوجی املاک پر حملہ کیا گیا، حکومت چاہتی تھی فوجی املاک پرحملہ کرنے والوں کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہو۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ لوگوں نے چیف جسٹس قاضی فائز کو متنازع بنانے کی کوشش بھی کی، ملٹری کورٹس سے متعلق سپریم کورٹ نے آئین کی تشریح بھی کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں