عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے”: “مریم نواز

“عوام کی حفاظت: مریم نواز کا مافیاز کے خلاف مؤقف”

عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔
مریم نواز نے ٹرائیج ایریا میں مریضوں کی آمد اور علاج کے آغاز کے سسٹم کا مشاہدہ کیا۔
انہوں نے ائیر ایمبولینس پیشنٹ وارڈ کا معائنہ کیا اور بہاولپور سے ائیر ایمبولینس پر منتقل ہونے والے مریض امجد علی کی عیادت کی۔
ہارٹ پیشنٹ امجد علی نے ائیر ایمبولینس سروس کے اجرا پر وزیر اعلیٰ کو ازراہ عقیدت سلام اور ڈھیروں دعائیں دیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں