“شیری رحمان: آئینی عدالت کے قیام کا مطالبہ نیا نہیں”

“آئینی عدالت کے قیام کی ضرورت: شیری رحمان کی وضاحت”

آئینی عدالت کے قیام کا مطالبہ نیا نہیں، شیری رحمان
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ ہمارا وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مطالبہ کوئی نیا نہیں ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی آئینی عدالت متعلق اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مطالبہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن تھا۔
جسے 2006 میں چارٹر آف ڈیموکریسی کا حصہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 50 سے زائد ممالک میں آئینی عدالتیں کام کر رہی ہیں۔
آئینی اور سیاسی مقدمات آئینی عدالت میں جانے سے اعلیٰ عدالت کا وقت بچے گا۔
پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ اس وقت عدالتوں میں التواء مقدمات کی تعداد بہت تشویشناک ہے۔
سپریم کورٹ میں 60 ہزار جبکہ مجموعی طور پر ملک میں 22 لاکھ سے زائد مقدمے التوا کا شکار ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں