“فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم میں خیانت ہوئی تو ہم میدان میں آئیں گے”
حکومتی مسودے پر آئینی ترمیم تباہی کا باعث بنتی، فضل الرحمان
میرپور خاص: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتی مسودے پر آئینی ترمیم تباہی کا باعث بنتی۔
میرپورخاص میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے مسودے کے بغیر اب آئین سازی نہیں ہوسکے گی۔
اگر آئین میں کوئی خیانت کرائی گئی تو ہم میدان میں آئیں گے۔
اگر حکومتی مسودے کی بنیاد پر ترمیم ہوجاتی تو وہ بنیادی حقوق، عدلیہ، فوج، اورعوام کی تباہی کا باعث بنتی اس لیے اسے مسترد کردیا۔
فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی نظام سے محروم رکھنے والے سیاستدانوں کا محاسبہ عوام نے کرنا ہے۔
عوام آئین میں کھلواڑ کرنے والے حکمرانوں کو گریبانوں سے پکڑ کر ایوانوں سے باہر نکالیں گے۔
عالمی دباؤ پر چور دروازے سے قادیانیوں کومسلم قراردینے کی سازش دوبارہ ناکام بنائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کالی تھیلی میں آئین میں ترمیم کے کالے مسودے کو ہمارے پاس لایاگیا لیکن ہم نے اسے مسترد کردیا۔
اگرآئین میں کوئی خیانت کرائی گئی تو ہم میدان میں آئیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں