“بنکاک میں اسکول بس آتشزدگی: 23 افراد ہلاک”

“بنکاک اسکول بس حادثہ: 23 افراد کی ہلاکت، تحقیقات جاری”

بنکاک: اسکول بس میں آتشزدگی، طلبہ سمیت 23 افراد ہلاک
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں 40 طلبہ اور اساتذہ کو فیلڈ ٹرپ پر لے جانے والی ایک اسکول بس میں آگ لگ گئی ۔
جس کے نتیجے میں طلبہ سمیت 23 افراد ہلاک ہو گئے۔
23 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
وزیر داخلہ انوتین چرنویراکول نے صحافیوں سے گفتگو میں تقریباً 25 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظایر کیا تھا۔
وزیر ٹرانسپورٹ سوریا جونگرونگروانگٹ کا کہنا تھا کہ 16 طلبہ اور 3 اساتذہ کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بس میں ایندھن کے لیے قدرتی گیس (NGV) کا استعمال کیا جا رہا تھا۔
قائم مقام پولیس چیف کٹیراٹ فانفیٹ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اساتذہ نے ہمیں بتایا کہ آگ بہت تیزی سے پھیلی۔
عینی شاہدین سے بات کرنے کے بعد ہمارا ماننا ہے کہ آگ ٹائر سے نکلنے والی چنگاری کی وجہ سے لگی ۔
جس نے فیول فراہم کرنے والے گیس سیلنڈر کے ذریعے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں