بزرگ شہریوں کیلئے اولڈ ہومز کو مزید بہترکر رہے ہیں”: “مریم نواز

“بزرگ افراد کی خدمت: مریم نواز کا عزم اور اقدامات”

بزرگ شہریوں کیلئے اولڈ ہومز کو مزید بہترکر رہے ہیں، مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بزرگ شہریوں کے لیے اولڈ ہومز کو مزید بہتر بنا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بزرگ افراد کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بزرگ ہمارے ماضی کا عکس، حال کی روشنی اور مستقبل کے لیے ایک سبق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بزرگ وہ چراغ ہیں جن کی روشنی میں نسلیں پروان چڑھتی ہیں۔
بزرگوں نے اپنی جوانی کی توانائیاں، تجربات اور قربانیاں دے کر ہمارے آج کو ممکن بنایا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے بزرگ افراد پاکستان کا سرمایہ ہیں، خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
بزرگوں کا احترام ہمارے عقائد اور تہذیب کا حصہ ہے۔
انکا کہنا تھا کہ بزرگوں کے زندگی کے تجربات اور مشاہدات ہمارے لئے خزانے کے مترادف ہیں۔
بزرگوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔
انکے لئے وہ آسانیاں پیدا کریں جس کے وہ مستحق ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں