“چین کا قرضوں کی ری پروفائلنگ پر حوصلہ افزا جواب: وزیر خزانہ”

“وزیر خزانہ کا بیان: چین نے قرضوں کی ری پروفائلنگ کی درخواست پر مثبت جواب دیا”

چین کا قرضوں کی ری پروفائلنگ پر حوصلہ افزا جواب ، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین نے توانائی کے شعبے کے قرضوں کی ری پروفائلنگ کی درخواست پر حوصلہ افزا جواب دیا ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہم نے ابھی بات شروع کی ہے۔
اور جواب حوصلہ افزا ہے، مذاکرات کے لحاظ سے ابھی ابتدائی ایام ہیں‘۔
انہوں نے کہاکہ ’ہمارے پاس بہت سے پروگرام ہیں۔
اتار، چڑھاؤ کے مراحل ہیں، ہمارے پاس ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو جاری رکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے‘۔
رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ممکنہ طور پر ملک کے لیے مزید مالیاتی گنجائش پیدا کرسکتی ہے۔
کیونکہ پاکستان پاور پلانٹس کی تعمیر اور بجلی کی قیمتوں کمی کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے قرض کی ادائیگی میں توسیع کا خواہاں ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں