“فیصل آباد: ڈپلیکیٹ اے ٹی ایم کارڈ بنانے والا گروہ بے نقاب”
اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈز رکھنے والے صارفین ہوشیار ہوجائیں
فیصل آباد : ڈپلیکیٹ اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ بنا کر کروڑوں روپے نکالنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا ۔
ملزمان ڈپلیکیٹ کارڈز سے کروڑوں روپے غیر قانونی طور پر نکلوا چکے ہیں۔
کروڑوں کے فراڈ میں ملوث گروہ کے اہم کارندے کو جڑانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا ۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کو اے ٹی ایم سے پیسے نکلواتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم عاطف شہزاد سے مختلف بینکوں کے 64 ڈیبٹ کارڈز، اے ٹی ایم کارڈز کے 2 پیکٹ اور ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ گینگ شہریوں کے ڈپلیکیٹ اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ بنانے میں ملوث ہے۔
بینک ملازمین صارفین کا ریکارڈ گینگ سربراہ عبدالرزاق کو مہیا کرتے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ گروہ اکاؤنٹ بیلنس، دستخط ، بائیو میٹرک معلومات اور اے ٹی ایم کارڈحاصل کرتاتھا۔
، ملزمان ڈپلیکیٹ کارڈز سے کروڑوں روپے غیر قانونی طورپر نکلوا چکےہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں