“سیکرٹری آئی ٹی کی بریفنگ: فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی آئندہ سال متوقع”
فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی آئندہ سال ہوگی، سیکرٹری آئی ٹی
سیکرٹری آئی ٹی نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ ملک میں فائیو جی اسپکٹرم کی نیلامی آئندہ سال ہوگی ۔
جبکہ قائمہ کمیٹی نے لیز یا کرائے پر دی گئی پی ٹی سی ایل کی تمام پراپرٹیز کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سید امین الحق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی آئی ٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
سیکرٹری آئی ٹی نے بریفنگ میں بتایا فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی آئندہ سال ہوگی۔
فائیو جی کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات لی گئی ہیں۔
کنسلٹنٹ بتائے گا کہ کتنے لائسنس نیلام ہوں گے اور کتنی کمپنیوں کو اسپیکٹرم ملے گا۔
سیکرٹری نے بتایا کوشش کررہے ہیں جلد سے جلد ہمیں لائسنس مل جائے چند ایریاز میں جلد سروس شروع کردینگے۔
فائیو جی کے لیے ٹیلی کام کمپنیز نے آلات اپ گریڈ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
اجلاس کے دوران رکن کمیٹی ڈاکٹرمختاربھرتھ نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی سی ایل نے کتنی پراپرٹیز لیز پر دے رکھی ہیں۔
پی ٹی سی ایل کی زمین پر پٹرول پمپ اور پلازے بنے ہوئے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں