“وزیراعلیٰ پنجاب کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی تفصیلات طلب”

“غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا ایل ڈی اے کو ہدایت”

وزیراعلیٰ پنجاب کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں بارے تفصیلات طلب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایل ڈی اے سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں تفصیلات طلب کرلیں ۔
غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں پر پلاٹ فائل بیچنے کی پابندی کی تجویز کا بھی جائزہ لیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے کو 15دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
لاہورمیں روڈز کے گڑھے پر کرنے کیلئے ترقیاتی اداروں کوباہمی اشتراک کے ساتھ جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں ایل ڈی اے ڈویلپمنٹ اورسی ایم انیشیٹو کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکو لاہور شاپ اینڈڈراپ ٹرام وے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
8کلو میٹر طویل ٹرام کلمہ چوک، مین بلیوارڈ،حسین چوک،ایم ایم عالم روڈ،منی مارکیٹ اوردیگر علاقوں سے گزرے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں