بانی پی ٹی آئی عمران خان کا چیک اپ: میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
عمران خان کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔
عمران خان کے میڈیکل چیک سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔
اسلام آباد ہائیکورت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹاتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال، سابق وزیراعظم اور انڈر ٹرائل قیدی ہیں۔
عدالت کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں سکیورٹی اقدامات بی کلاس قیدی کے چیک اپ میں رکاوٹ نہیں ہو سکتے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنےکیلئے بورڈ تشکیل دیں۔
بورڈ میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کو بھی شامل کیا جائے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز میڈیکل بورڈ تشکیل دےکررپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں