خواجہ آصف کا کہنا ہے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کی عزت بحال کی

قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کا بیان: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی خدمات

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کی عزت بحال کی، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کی عزت بحال کی، وہ عزت سے گھر جا رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ووٹ کو عزت دے رہے ہیں۔
ووٹ کو عزت جج نہیں دیتے یہ پارلیمنٹ دیتی ہے۔
آج کی ترمیم ہمارے مشن کی تکمیل کی سب سے بڑی نشانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج یہ ترامیم اقتدار 17 لوگوں سے لے کر منتخب نمائندوں کو دے رہی ہے۔
ایک کرنل کے کہنے پر جس جج نے مجھے نااہل کیا تھا وہ سپریم کورٹ کے بینچ میں بیٹھا ہے۔
آٹھ بندوں نے گزشتہ آٹھ سے نو ماہ کے دوران پارلیمنٹ کے خلاف گینگ بنا لیا۔
تین بندوں کے پینل میں سے اگر چیف جسٹس سن لیا جائے گا تو کیا قیامت آ جائے گی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہم میثاق جمہوریت کی روح پر عمل کر رہے ہیں۔
جس پر بانی پی ٹی آئی نے بھی دستخط کیے تھے۔
مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزی نے بھی دستخط کیے تھے۔
ہم نے اتفاق رائے کی خاطر آئینی عدالتوں کے بجائے آئینی بینچز پر اتفاق کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں