“پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 259 رنز بنائے”

“کامران غلام کی شاندار سنچری: دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن”

دوسرے ٹیسٹ کا پہلا روز: پاکستان نے 5 وکٹ پر259 رنز بنالیے
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالیے۔
جب کہ بابر اعظم کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے کامران غلام نے اپنے ڈیبیو میچ میں ہی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
، وہ 13ویں پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنائی۔
ملتان میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں اننگز کا آغاز کرنے والے عبداللہ شفیق ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے۔
جیک لیچ نے عبداللہ کو 7 رنز پر کلین بولڈ کردیا۔
تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان شان مسعود صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، وہ بھی جیک لیچ کا شکار بنے۔
قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے صائم ایوب کے ساتھ ملکر بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور اسکور بورڈ کو آگے بڑھانا شروع کیا۔
اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں