“وفاقی وزیراطلاعات کا بیان: پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابیاں”
پاکستان کی فارن پالیسی کامیابی سے چل رہی ہے، عطا تارڑ
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فارن پالیسی کامیابی سے چل رہی ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں تقریر کو مثالی پذیرائی ملی۔
وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات سے خارجہ پالیسی کو تقویت ملی، خارجہ پالیسی نے ثابت کیا پاکستان خطے میں اہم ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین، اسرائیلی جارحیت کے خلاف وزیراعظم نے آواز بلند کی، وزیراعظم نے فلسطینیوں کی نسل کشی کو بھر پور انداز میں پیش کیا۔
وزیراعظم نےعالمی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی وزیراعظم کی تقریر کو سب سے زیادہ دیکھا گیا۔
پاکستان نے ہمیشہ امت مسلمہ کے مسائل کے حوالے سے آواز بلند کی ہے۔
پاکستان کی خارجہ پالیسی مثبت انداز سے آگے بڑھ رہی ہے، دورے کے دوران وزیراعظم نے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
وزیراعظم کی قیادت میں ہم نے واک آؤٹ کیا۔
واک آؤٹ کے بعد دیگر ممالک نے بھی جنرل اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں