“پاکستان اور سعودی عرب کی ملاقات: اہم شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق”
پاکستان اور سعودی عرب کا اہم شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور سعودی ہم منصب محمد الجدان نے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پیغام میں وزرات خزانہ نے واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کے دوران محمد اورنگزیب اور سعودی وزیرخزانہ کے درمیان ملاقات کی تصدیق کی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اقتصادی امور، گورنر اسٹیٹ بینک اور مالیاتی شعبے کے دیگر اہم عہدیداروں پر مشتمل پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔
پاکستانی وفد ایک ہفتے کے دورے کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطح کی ملاقاتیں کرے گا۔
اس دوران دو طرفہ ملاقاتیں بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
جس میں پاکستانی حکام اور چین، سعودی عرب، ترکیہ کے ہم منصبوں سمیت دیگر اتحادیوں کے درمیان بات چیت کا بھی امکان ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں