فلپائن میں سمندری طوفان ٹریمی کی تباہ کاریاں
فلپائن ‘سمندری طوفان ’ٹریمی‘ نے تباہی مچا دی،26 افراد ہلاک
فلپائن کے شمال مشرقی ساحل سے سمندری طوفان ’ٹریمی‘ ٹکرا گیا۔
جس کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر کم از کم 26 افراد ہلاک جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث لوزون کے مرکزی جزیرے پر موسلا دھار بارشیں ہوئیں جو بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بنیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے ساتھ یہ طوفان مغرب کی طرف کرڈیلیرا کے شمالی پہاڑی سلسلے سے بحیرہ جنوبی چین کی طرف بڑھ رہا ہے۔
فلپائنی محکمہ موسمیات نے چند شمالی صوبوں میں شدید بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی لہروں کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران طوفان کے نتیجے میں ناگا شہر سمیت وسطی بیکول کے خطے میں 14 اموات ہوئی ہیں۔
زیادہ تر افراد پانی میں ڈوبنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے لقمہ اجل بنے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں