“وائٹ بال ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟ راشد لطیف کا اشارہ”

“پی سی بی کی ملاقات: وائٹ بال ٹیم کا کپتان منتخب ہونے والا ہے”

وائٹ بال ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟ راشد لطیف نے اشارہ دیدیا
پاکستان کے سابق وکٹ کیپر و بیٹر راشد لطیف نے وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان کے حوالے سے اشارہ دے دیا۔
سابق وکٹ کیپر و بیٹر راشد لطیف نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری بیان میں وائٹ بال ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے اشارہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور محمد رضوان کی ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’’ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کے حوالے سے فیصلہ چیئرمین پی سی بی اور محمد رضوان کے درمیان ملاقات کے بعد کیا جائے گا‘‘
۔راشد لطیف نے بتایا ’’ملاقات متوقع تھی لیکن چیئرمین پی سی بی کے ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے نئے کپتان کے اعلان میں تاخیر ہوئی‘‘
۔خیال رہے کہ بابر اعظم نے 2 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جس کو پی سی بی نے بھی قبول کرلیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں