وفاقی وزیر اطلاعات کی آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کی کوششوں پر روشنی
آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کی کوششیں کررہے ہیں، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نمبرز پورے ہیں، آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کی کوششیں کررہے ہیں۔
وفاق وزیر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 7 بجے طلب کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے وفد نے بانی چیئرمین سے بھی جیل میں ملاقات کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نمبرز پورے ہونے کے باوجود کوشش کی گئی کہ مشاورتی عمل کو روکا نہ جائے۔
کیونکہ جب آئینی ترمیم ہوتی ہے تو یہ ہمارا فرض ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ مشاورت کا عمل آج بھی تیزی سے جاری ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ اس کو آج ہر حال میں مکمل کرلیا جائے۔
اب تک اس طرح کی مشاورت کسی بھی قانون سازی اور آئینی ترامیم پر اتنی نہیں ہوئی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں