عالمی یومِ اساتذہ: اساتذہ کی خدمات پر اسپیکر قومی اسمبلی کا خراج تحسین
اسلام نے استاد کو روحانی باپ کا درجہ دیا ، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسلام نے استاد کو روحانی باپ کا درجہ دیا ہے۔
عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ اساتذہ قوم کا مستقبل سنوارنے والے معمار ہیں۔
اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہے۔
اساتذہ مشکل حالات میں بھی امید کی کرن ہوتے ہیں۔
تعلیم یافتہ معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں