نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل
اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی سے احتجاج کی کال واپس لینے کی اپیل
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لینے کی اپیل کر دی۔
اسلام آباد میں دو روزہ شنگھائی تعاون تنظیم کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔
اور دارالحکومت دلہن کی طرح سج گیا ہے جبکہ پیر کو اسٹاف لیول مذکرات کیلئے مختلف ممالک کے نمائندوں کی آمد شروع ہوگی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ریڈ زون میں تیاریوں کا جائزہ لیا ۔
اور بتایا کہ تمام رکن اور مبصر ممالک کے نمائندے آ رہے ہیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 27 سال کے بعد بڑے فورم کی میزبانی کا شرف ملاہے۔
اجلاس میں رکن اور مبصر ملکوں کے سربراہان اور مندوبین شریک ہوں گے۔
شاندار میزبانی کی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دیں گے۔
اسحاق ڈار نے بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت کی بھی تصدیق کی۔
اور کہا دو طرفہ ملاقاتوں کے شیڈول میں فی الحال جے شنکر کا نام شامل نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پارٹی نے فلسطین سے متعلق اے پی سی میں بھی شرکت نہیں کی۔
لیکن پی ٹی آئی ملکی مفاد میں 15 اکتوبر کی احتجاج کی کال واپس لے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں