حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کر دیا گیا : اسرائیل کا دعویٰ

یحییٰ سنوار کی شہادت: اسرائیل کا دعویٰ اور حماس کی خاموشی

اسرائیل کا حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ
اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔
یاد رہے کہ 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں سابق فوجیوں کے لیے بنائی گئی ۔
پاسداران انقلاب کی ایک محفوظ ترین عمارت میں حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کو پُراسرار انداز میں نشانہ بنایا گیا تھا ۔
جس کے نتیجے میں ان کی شہادت ہو گئی تھی۔
بعدازاں، حماس کی جانب سے جاری بیان میں تنظیم کے نئے سربراہ کا اعلان کیا گیا تھا ۔
جس کے مطابق غزہ میں موجود یحییٰ سنوار کو فلسطینی تنظیم کا نیا سربراہ بنایا گیا تھا۔
یحییٰ سنوار 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں ہی موجود ہیں اور کئی بار قاتلانہ حملوں میں محفوظ رہے۔
جمعرات کو اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ یحییٰ سنوار کو بھی شہید کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب حماس کی جانب سے یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں