ایس سی او اجلاس: تنازعات مذاکرات سے حل کرنے کا عزم

ایس سی او رکن ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا اعادہ

ایس سی او ممالک کا تنازعات اور اختلافات مذاکرات سے حل کرنے اور نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق
شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے رکن ممالک نے تنازعات اور اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے اور اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق کرلیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
جس کے مطابق رکن ملکوں کے درمیان مساوات ، باہمی مفاد ، عدم مداخلت پر مبنی تعلقات پر زور دیا گیا ۔
آزادی ، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
جبکہ تنازعات اور اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے اور نئے اقتصادی ڈائیلاگ پراتفاق کیا گیا ۔
تنظیم کے بجٹ سے متعلق امور کی منظوری دی گئی اور سربراہان حکومت کی صدارت روس کے سپرد کردی گئی ۔
23 ویں اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ رکن ملکوں کے درمیان باہمی مفاد اورعدم مداخلت پر مبنی تعلقات پر زور دیا گیا۔
، رکن ملکوں کی آزادی، خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کےعزم کا اعادہ کیا گیا ۔
جبکہ رکن ممالک نے نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق کیا ۔
اعلامیہ کے مطابق سربراہان حکومت نے سیاسی، سماجی اور اقتصادی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں