“ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 92 کھرب روپے کا اضافہ!”

“دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت میں ریکارڈ اضافہ”

ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 92 کھرب روپے کا اضافہ
ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور اب ان کی دولت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
درحقیقت ایلون مسک نے ایک دن میں اتنا میں کما لیا جتنا بیشتر ممالک کا سالانہ بجٹ بھی نہیں ہوتا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں 24 اکتوبر کو 33 ارب 50 کروڑ ڈالرز (92 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کا اضافہ ہوا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں ایک دن میں 22 فیصد اضافہ ہوا۔
ٹیسلا کی جانب سے جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی کی رپورٹ جاری کی گئی تھی۔
جس میں ایلون مسک نے پیشگوئی کی تھی کہ 2025 میں الیکٹرک گاڑیاں کی فروخت میں 30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں