فیکلٹی آف ایگریکلچر، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کا کامیاب دورہ اور ترقیاتی منصوبے
ملتان:وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین کے ہمراہ فیکلٹی آف ایگریکلچر کا وزٹ اور فیکلٹی ممبران سے تعارفی سیشن کیا-
پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر نے بریفنگ دیتے ہوے کہا اس کالج کی بنیاد 1989 میں رکھی گئی اور 2010 میں اسکو فیکلٹی کا درجہ ملا۔
جس میں اس وقت انسٹیٹیوٹ آف ایگرونومی،ڈیپارٹمنٹ آف انٹومالوجی، ایگری انجینئرنگ، فوریسٹری،ہارٹیکلچر،پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس، پلانٹ پیتھالوجی، سوئل سائنس اور ایگری بزنس اینڈ مارکیٹنگ شامل ہیں۔
اس کے بعد تمام چیئرمین صاحبان نے فرداً فرداً اپنے ڈیپارٹمنٹس میں بی۔ایس آنرز ایم ایس آنرز اور پی ایچ ڈی پروگرام میں اسٹوڈنٹس کا ڈیٹا اوراور حالیہ سال ایڈمشن نمبر اور فیکلٹی ممبران کی تعداد کے ساتھ ساتھ ہر فیکلٹی ممبر کے ریسرچ پیپرز، امپیکٹ فیکٹر اورمختلف فنڈنگ ایجنسیز کے پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے نے اپنے خطاب میں کہا ہمیں اپنے تمام ڈسپلن میں آئی ٹی کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے-
،ریسرچ،ٹیچنگ،پراجیکٹ اور ایڈمنسٹریشن میں مزید بہتری کی گنجائش ہے،انڈسٹری اور یونیورسٹی لنکیج کے لیے ڈیپارٹمنٹ ، فیکلٹی اور یونیورسٹی لیول پر کولیبرشن سنٹر بنایں گے-
آپ لوگوں کے تعاون سے یونیورسٹی رینکنگ کو امپروو کر کے پاکستان کی ٹاپ پوزیشن یونیورسٹی کی لسٹ میں شامل کرنا ہے-
،فیکلٹی ممبران کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے علاوہ ورلڈ کی اور بھی فنڈنگ ایجنسیوں سے پراجیکٹ کے حصول اور اس سلسلے زیادہ سے زیادہ ریسرچ پراجیکٹ حاصل کرنےکیلیے ورکشاپس اور ٹریننگ کا اہتمام جلد کیا جاے گا-
، انکا مزید کہنا تھا تمام فیکلٹی ممبران اپنے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور ڈین کا احترام کریں،تمام فیکلٹی میمبرز اپنی حاضری کو یقینی بنائیں،سیاست سے اجتناب کریں
اپنا لائف سٹائل کو بدلیں اپنی ذات پر خرچ کر کے اپنی پرسنلیٹی کو بھی نکھاریں۔
آخر میں انٹومالوجی ڈیپارٹمنٹ کو ہائیر ایجوکیشن کی ایگریکلچرایکریڈیشن کونسل کی طرف ڈبلیوتھری کیٹیگری ملنے پر سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں