جے یو آئی کے سربراہ کی گفتگو: حکومت نے اپنا ڈرافٹ شیئر کیا
حکومت نے پہلی مرتبہ اپنا ڈرافٹ شیئر کیا ، مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلی مرتبہ اپنا ڈرافٹ شیئر کیا ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پہلی مرتبہ اپنا ڈرافٹ شیئر کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے جو تجاویز آئیں وہ بھی اجلاس میں شیئر کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو تجاویز جے یو آئی کی تھیں وہ بھی اجلاس میں زیر بحث آئیں۔
کوشش ہے کہ اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کب تک اتفاق رائے ہو جائے گا۔
، ابھی اس معاملے پر مزید مشاورت ہوگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں