حکومت مذاکرات کے ساتھ بدمعاشی کر رہی ہے : فضل الرحمان کا الزام

فضل الرحمان کا الزام: حکومت کا بدمعاشی اور مذاکرات کا مشترکہ طریقہ

حکومت مذاکرات کے ساتھ بدمعاشی کررہی ہے، فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کا پہلا مسودہ مسترد کیا اور آج بھی کرتے ہیں۔
اس معاملے پر تین ہفتوں سے بحث اور مشاورت کا عمل جاری ہے۔
ہمارے اراکین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے اور انہیں خریدنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ ایسی اطلاعات ملیں کہ حکومت ہمارے مفاہمت کے رویے کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔
ہمارے اراکین کو ہراساں اور اغوا کیا جارہا ہے، جے یو آئی کے ایک رکن کو اغوا کیا گیا جو ابھی میرے گھر میں موجود ہے ۔
جبکہ دوسرے کو دھمکی دی گئی اور تیسرے کو بھاری معاوضے کی پیش کش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اگر صبح تک اراکین کو اغوا، ہراساں اور خریدنے کا سلسلہ ترک نہ کیا گیا تو پھر حکومت یاد رکھے کہ ہم بہت سخت رویہ اختیار کریں گے۔
ہمارے خلوص، سنجیدگی اور نیک نیتی کا مذاق بنایا جارہا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے آرٹیکل 63 اے کے تحت اپنے اراکین کو نوٹس جاری کردیے ۔
جس میں انہیں پابند کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی پالیسی پر عمل کریں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں