خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج: چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ زیر غور
خصوصی پارلیمانی کمیٹی 12 اراکین پر مشتمل ہے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نوٹیفیکیشن
نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئےپارلیمانی کمیٹی 12 ارکان پر مشتمل قائم ہوگئی ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این)پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی ) ، قومی متحدہ موومنٹ ( ایم کیو ایم) ،سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی )اور جمعیت علماء اسلام( جے یو آئی) کے ارکان12 پارلیمانی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کی نمائندگی وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک اور سینیٹر و وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑکریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) سے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، فاروق ایچ نائیک اور سید نوید قمر کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان ، سینیٹربیرسٹر علی ظفر اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہوں گے۔
قومی متحدہ موومنٹ ( ایم کیو ایم)کی جانب سے رعنا انصار کو پارلیمانی کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ) کی طرف سے سینیٹر کامران مرتضی رکن ہوں گے۔
ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس شام 4 بجے ہو گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں