ڈینگی آگاہی مہم راولپنڈی: ڈبل ڈیکر بسوں کے ذریعے شعور بیداری
راولپنڈی :لائف سیورز ویلفیئر آرگنائزیشن اور ممبر صوبائی اسمبلی و فوکل پرسن ڈینگی مہم محترمہ تحسین فواد کی مشترکہ کاوشوں سے راولپنڈی اور اسلام اباد میں ڈبل ڈیکر بسوں پر ڈینگی آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا۔
کثیر تعداد میں رضاکاروں نے شرکت کی، جب کہ اس موقع پر ان کے ہمراہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر رانا شاہد،الشفاء ائی ٹرسٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ, 1122, سول ڈیفنس ،الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر، نو رائٹ ٹرسٹ ،آئمہ ٹرسٹ، ڈی سی ویلفیئر ،یوتھ ہیلتھ ویو سوسائٹی، اولڈ ہوم ،ہم وسیلہ، نیشن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، سعدی فاؤنڈیشن، سیور فوڈ ٹیم سمیت مختلف اداروں کے نمائندگان ان کے ہمراہ موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لائیف سیورز ویلفیئر آورگنائزیشن کے صدر وسیم علی ملک نے کہا کہ مختلف سماجی اور سرکاری تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھا کرنے کا مقصد باہمی اتفاق کو فروغ دینا ہے۔
،تاکہ مل کر مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے۔ ہم سب مل کر صحت مند اور مضبوط پاکستان بنائیں گے۔
ممبر صوبائی اسمبلی و فوکل پرسن ڈینگی مہم محترمہ تحسین فواد نے کہا کہ عوام نے خوشحالی کی جانب قدم رکھ دیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر اقتدار میں آکر پاکستان کو مشکلات سے نجات دلائی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈینگی سے احتیاط نہ برتی گئی تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایت پر ڈینگی کے خاتمہ تک مہم جاری رہے گی۔
یہ ملک ہم سب کا ہے۔ہم نے مل کر مسائل کو حل کرنا ہے۔
انھوں نے تقریب کے اختتام پر مختلف اداروں کے منتظمین کو دعوت دی۔
کہ سب مل کر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور ڈینگی مہم کو کامیاب بنائیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں