“سعود شکیل کی سنچری کے ساتھ پاکستان 344 رنز بنا کر آؤٹ”

“سعود شکیل کی سنچری سے پاکستان کو 77 رنز کی برتری حاصل”

سعود شکیل کی سنچری، پاکستان 344 رنز بنا کر آؤٹ
انگلینڈ کے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
اور سعود شکیل کی شاندار سنچری کی بدولت 77 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 سے بیٹنگ کا آغاز کیا۔
تو کپتان شان مسعود اور سعود شکیل 16، 16 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔
تاہم یہ اسکور میں زیادہ اضافہ نہ کرسکے اور قومی کپتان 26 رنز بنا کر اسپنر شعیب بشیر کی گیند پر سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔
اس کے بعد سعود شکیل کا ساتھ دینے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کریز پر پہنچے، دونوں نے مل کر مجموعہ 151 رنز پر پہنچایا۔
تاہم ریحان احمد نے اس اہم پارٹنر شپ کا خاتمہ کر دیا۔
اس موقع پر محمد رضوان 25 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے اور 151 رنز قومی ٹیم کے آدھے کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔
دوسرے اینڈ پر بائیں ہاتھ کے سعود شکیل نے اچھی بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے اپنی نصف سینچری مکمل کی۔
پاکستان کو چھٹا نقصان سلمان علی آغا کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ ایک رن بنا کر ریحان احمد کا شکار بنے۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال بھی ناکام رہے اور ریحان احمد کی گیند پر 14 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں