سلمان خان کو مسلسل دھمکیاں، مگر کام سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ
سلمان خان کا مسلسل دھمکیوں کے باوجود کام جاری رکھنے کا فیصلہ
بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے بھارت کے بد نام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے ملنے والی قتل کی دھمکیوں کے باوجود اپنے پروجیکٹس پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کا قتل اور لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دبنگ اسٹار کو دی گئی مسلسل دھمکیوں کے باعث سلمان خان کے مداح ان کی حفاظت کو لے کر خاصے بے چین ہیں۔
لارنس بشنوئی گینگ کی دھمکیوں کے باوجود سلمان خان اپنے آنے والے پروجیکٹس کی شوٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اور وہ اب مقبول بین الاقوامی شو ’ دبنگ ری لوڈڈ ایونٹ ‘کے لیے دبئی جائیں گے جس کا انعقاد 7 دسمبر کو متوقع ہے۔
اس شو میں سلمان خان کے علاوہ جیکولین فرنینڈس، سوناکشی سنہا، سنیل گروور، منیش پال اور آستھا گل جیسی مشہور شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں