سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی: 18 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب: مختلف شہروں میں کارروائی، 18 دہشت گردوں کی گرفتاری

سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائی، 18 دہشتگرد گرفتار
محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 134 آپریشن کرتے ہوئے 18 دہشت گرد گرفتار کیے۔
، جن میں فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور، خوشاب، گوجرانوالہ، پاک پتن، بہاول نگر، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین، میانوالی میں کی گئی۔
ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 18 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ لاہور، فیصل اباد اور راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں