سیزنل ورک ویزوں کے اجرا کی مدت میں توسیع کا اعلان” : “سعودی عرب

“سعودی عرب میں سیزنل ورک ویزوں کی مدت بڑھا دی گئی”

سعودیہ کا سیزنل ورک ویزوں کے اجرا کی مدت میں توسیع
سعودی وزارت حج و عمرہ نے سیزنل ورک ویزوں کے اجرا کی مدت میں توسیع کا اعلان کر دیا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیزنل ورک ویزوں پر آنے والے 90 دن قیام کر سکیں گے۔
مدت ختم ہونے پر ان کے ویزوں میں مزید 90 دن کی توسیع ہو سکے گی۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیزنل ورک ویزوں کی فروخت پر50 ہزار ریال تک جرمانہ ہو گا۔
متعلقہ کمپنی یا ادارے کو حج عمرہ سروسز کے لیے 5برس تک بلیک لسٹ کر دیا جائے گا ۔
یا پھر دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جا سکتی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں