شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات: دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں شہباز شریف کا دوطرفہ تعاون پر زور

شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ریاض فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم کے موقع پر دو طرفہ ملاقات ہوئی۔
جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
شہباز شریف نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے متعلق معاملات پر سعودی عرب کی پاکستان کی حمایت پر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے 8 ویں ایڈیشن کے موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اور ان کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی، شہباز شریف نے ان کی اور ان کے وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر بھی ولی عہد اور سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں