نجی کالج انتظامیہ: طالبہ سے زیادتی کا کوئی واقعہ وجود ہی نہیں رکھتا

طالبہ سے زیادتی کا واقعہ: کالج انتظامیہ کا پروپیگنڈا قرار

طالبہ سے زیادتی کا کوئی واقعہ وجود ہی نہیں رکھتا، نجی کالج انتظامیہ
لاہور کے نجی کالج کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ سے زیادتی کا کوئی واقعہ وجود ہی نہیں رکھتا۔
سراسر پروپیگنڈا اور میڈیا اسٹنٹ کیا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز میں موجود 98 فیصد طالبات کالج کے متعلقہ کیمپس سے تعلق ہی نہیں رکھتیں۔
لاہور کے نجی کالج میں مبینہ طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کالج انتظامیہ کا کہنا تھا کہ واقعہ کا 12اکتوبر کو علم ہوا، تحقیقات شروع کی گئیں۔
سوشل میڈیا دیکھ کر پولیس ہم سے خود رابطے میں آئی۔
انہوں نے کہاکہ واقعے کےحوالےسےسوشل میڈیا پر بہت سارے نام چل رہے تھے۔
ہم نےبچیوں کے گھروں میں رابطے کیے کچھ بھی ایسا نہیں ملا۔
اگرکسی نےایسا کچھ دیکھا ہےتوہمیں اس بچی سے متعلق بتائیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں