“پلاسٹک سرجری کے حوالے سے عالیہ بھٹ کی سچائی: مفلوج چہرے کی افواہیں بے بنیاد”
پلاسٹک سرجری کرائی، نہ چہرے کی ایک سائیڈ مفلوج ہے، عالیہ بھٹ
بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے خود پر پلاسٹک سرجری اور بوٹوکس کروانے کی وجہ سے چہرے کی ایک سائیڈ مفلوج ہونے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے حوالے سے مضحکہ خیز افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
عالیہ بھٹ نے طویل انسٹاگرام اسٹوری میں پہلی بار اپنی پلاسٹک سرجری اور بوٹوکس کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے لکھا کہ ان کے حوالے سے بعض ویڈیوز اور گمراہ کن آرٹیکل انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہے ہیں۔
جن میں کیے گئے دعوے بے بنیاد ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں۔
عالیہ بھٹ نے لکھا کہ ان سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہےکہ اداکارہ نے مسلسل خوبصورتی بڑھانے کے لیے بوٹوکس کے انجکشن لگوائے اور دوسرے پروسیجرز کروائے جو کہ غلط ہوگئے۔
اداکارہ نے لکھا کہ پوسٹس اور ویڈیوز میں بے بنیاد دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پلاسٹک سرجری اور بوٹوکس کے پروسیجرز غلط ہونے کی وجہ سے عالیہ بھٹ کے چہرے کی ایک سائیڈ مفلوج ہوگئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں