عمران خان کی قید تنہائی اور صحت کے بارے میں تشویش: جمائما کا بیان

عمران خان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک: جمائما کا الزام

عمران کے سیل میں مکمل اندھیرا اور وہ قید تنہائی میں ہیں: جمائما
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی صحت سے متعلق ان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جب کہ سیل کی بجلی منقطع کردی گئی ہے۔
اور انہیں اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان سے بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔
ایکس پر جاری طویل بیان میں جمائما کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے میرے بچوں کے والد عمران خان کے ساتھ جیل میں ایک سنگین چیز یہ ہوئی ہے کہ پاکستانی حکام نے اہلخانہ اور وکلا کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔
جب کہ تمام عدالتی کارروائیاں ملتوی کر دی گئی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ نے مزید کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ عدالتی حکم کے خلاف عمران خان سے ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کی فون پر بات بھی 10 ستمبر سے بند کر دی گئی ہے۔
جو لندن میں رہائش پذیر اور برطانوی شہری ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں