گھٹنے کی انجری: فخر زمان کا آسٹریلیا کے لیے انتخاب مشکوک
دورہ آسٹریلیا کے لیے فخرزمان کا انتخاب خطرے میں پڑگیا
قومی بیٹر فخرزمان کی گھٹنے میں انجری کے باعث دورہ آسٹریلیا کے لئے سلیکشن خطرے میں پڑگئی ہے۔
قومی بیٹر فخرزمان کا شمار دورِ جدید کے جارحانہ بلے بازوں میں ہوتا ہے جب کہ ون ڈے کرکٹ میں انہوں نے ڈبل سنچری بھی اسکور کررکھی ہے۔
لیکن حال ہی میں ان کے بیانات نے انہیں مشکلات میں ڈال دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فخر زمان نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز سے واپسی پر فٹنس ٹیسٹ دیا جس میں وہ ناکام ہوگئے۔
جس کے باعث دورہ آسٹریلیا کے لیے ان کی شرکت خطرے میں پڑگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ قومی بیٹر اس وقت گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں۔
اگرچہ وہ میچ کھیلنے کے لیے فٹ ہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔
لیکن ان کے گھٹنے پر اضافی دباؤ ڈالنا سنگین انجری کا باعث بن سکتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں