“عمران خان نے فیصل چوہدری اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان صلح کرادی”
فیصل چوہدری کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کرلیا گیا
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ اور فیصل چوہدری کے درمیان صلح کرادی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی فیصل چوہدری کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے کی ہدایت کردی۔
، فیصل چوہدری کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان صلح کے وقت بیرسٹرعلی ظفر بھی موجود تھے۔
بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں دیرتک فیصل چوہدری سے بغل گیر رہے،سرگوشیاں کرتے رہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو لیگل ٹیم سے الگ کردیا تھا۔
ذرائع نے بتایاکہ فیصل چوہدری اور انتظارپنجوتھا چند رہنماؤں کی پارٹی میں واپسی کیلئے کوشاں تھے۔
اور ڈی چوک احتجاج سے متعلق فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شکایت لگائی تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں