“لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سمیت اڈیالہ جیل کے ملازمین برطرف”
لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت اڈیالہ جیل کے 4 ملازمین برطرف
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے لاپتا ڈپٹی سپریٹینڈنٹ سمیت 4 ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق برطرف ہونے والوں میں لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ریاض خان اور 2 وارڈرز شامل ہیں۔
راولپنڈی افسران کو جیل میں قتل کی انکوائری میں قصوروار ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کیا گیا۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے نوکری سے برخاستگی کو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جیل افسران کے خلاف 29 فروری کوذہنی مریض قیدیوں کےسیل میں حوالاتی کے قتل پر انکوائری جاری تھی۔
انکوائری میں اس وقت کےڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹومحمد اکرم سمیت 7 ملازمین کو قصوروار قرار دیا گیاتھا۔
اور 4 ملازمین کو کو نوکری سے فارغ کرنے کی سفارش کی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں