“پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجوتھہ کی عدم بازیابی: وکلاء کا چیف جسٹس سے ملاقات”
لاپتہ پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجوتھہ کی بازیابی کیلئے وکلا سرگرم
لاپتہ وکیل اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن انتظار حسین پنجوتھہ کی بازیابی کے لیے وکلاء سرگرم ہوگئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتہ پی ٹی آئی وکیل انتظار حسین پنجوتھہ کی بازیابی کے لیے درخواست دائر ہے۔
کیس میں مقرر کیے گئے فوکل پرسن فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وکلا کا وفد چیف جسٹس آفس پہنچ گیا۔
وکلاء چیف جسٹس عامر فاروق سے چیمبر میں ملاقات کرینگے۔
وفد میں سیکرٹری ہائیکورٹ بار شفقت عباس تارڑ ، علی اعجاز بٹر اور مراز آصف ایڈووکیٹ شامل ہیں۔
چیف جسٹس نے گزشتہ روز لاپتہ وکیل انتظار حسین پنجوتھہ کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ آج پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
لاپتہ وکیل انتظار حسین پنجوتھہ کئی روز سے لاپتہ ہیں اور تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں