پاکستان آمد: ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا تاریخی دورہ
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم دورہ پاکستان کے لئے اسلام آباد پہنچے۔
جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔
جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی کابینہ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے ۔
پاکستان آمد پر ملائیشیا کے وزیراعظم کو روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے پھول پیش کیے ۔
جبکہ معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔
اعلٰی سطح کا وفد بھی ملائیشین وزیراعظم کے ساتھ پاکستان آیا ہے اور ان کی پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہو گی ۔
اس سے قبل ملائیشیا کے وزیرخارجہ محمد حسن سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچے۔
تو ایئرپورٹ پر ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ عمران صدیقی نے ان کا استقبال کیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم کے سرکاری دورے میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
جبکہ تجارت، توانائی، زراعت، حلال صنعت، سیاحت اور ثقافتی تبادلوں پر گفتگو ہو گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں