ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار اضافہ: 19 اشیاء مزید مہنگی

ہفتہ وار مہنگائی: ٹماٹر، دالیں اور ایل پی جی سمیت کئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ
ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.28 فیصد بڑھ گئی۔
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی سالانہ شرح 15.02 فیصد ہو گئی۔
ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء مہنگی، 9 کی قیمتیں کم ہوئیں۔
ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 30 روپے 84 پیسے مہنگے ہوئے، دال مونگ فی کلو 30 روپے47 پیسے مہنگی ہوئی۔
20 کلو آٹے کا تھیلا 38 روپے 31 پیسے مہنگا ہوا۔
گزشتہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر47 روپے 8 پیسے مہنگا ہوا، لہسن، چکن، انڈے، مٹن، بیف، بچوں کا دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں