زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ: مجموعی زخائر 16 ارب ڈالر تک
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 10 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 4 اکتوبر تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مالیت 10 ارب 80 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 4 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 16 ارب 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں