لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے ریپ کا الزام غلط ثابت
اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے نجی کالج کی طالبہ سے ’ریپ‘ کا معاملہ بےبنیاد قرار دے دیا
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ ریپ کے معاملے پر چیف سیکریٹری پنجاب کی سربراہی میں بنائی گئی۔
اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے واقعے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ ریپ کے معاملے پر بنائی گئی۔
اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے اپنی انکوائری رپورٹ مکمل کرلی۔
کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے کو بے بنیاد قرار دیا ہے، ۔
تحقیقات کے دوران کمیٹی نے طالبہ، اہل خانہ، کالج انتظامیہ، ہسپتال اور ریسکیو حکام کے بیانات قلمبند کیے۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر واقعہ بیان کرنے والی طالبہ نے کمیٹی کے سامنے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
ہسپتال انتظامیہ اور ریسکیو حکام نے بھی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی نفی کی۔
انکوائری کمیٹی کی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر متعدد اکاؤنٹس کے ذریعے غلط معلومات پھیلا کر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔
فیک نیوز کو بنیاد بنا کر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔
انکوائری کمیٹی نے فیک نیوز کی روک تھام کے لیے اقدامات کی سفارش بھی کی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں