“وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان پولیو فری ملک بنانے کی کوششیں”
جلد پاکستان پولیو فری ملک بنے گا، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جلد پاکستان پولیو فری ملک بنے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
جس میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے مل کر پولیو جیسے چیلنج کو شکست دینی ہے، انشاء اللہ جلد پاکستان پولیو فری ملک بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک پولیو کو ہمیشہ کیلئے شکست نہ دے لیں چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
پولیو کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی پولیو ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔
وزیراعظم نے کوآرڈینیٹر قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق اور سیکرٹری قومی صحت کو حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران ملک میں پولیو سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں