پاکستان کا سافٹ امیج مثبت تاثر کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش: عطا تارڑ کی گفتگو
کوشش ہے پاکستان کا سافٹ امیج باہر جائے، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کوشش ہے تمام مہمان پاکستان کے بارے میں مثبت تاثر لے کر جائیں۔
جس کے لیے انہیں اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے تمام ممالک کے مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل تمام مہمانوں کو عشائیہ دیا۔
باہر سے آنے والے تمام غیر ملکی صحافیوں کو بھی بھرپور سہولیات فراہم کیں تاکہ وہ اپنے فرائض آسانی سے انجام دے سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش کی گئی کہ تمام مہمانوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی جائیں۔
غیر ملکی مندوبین یہاں سے پاکستان کا اچھا تاثر لے کر جائیں گے۔
ہم کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان کا سافٹ امیج باہر جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں