پنجاب میں 60 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ کی تقسیم
پنجاب حکومت کے عوامی منصوبے جاری ہیں‘عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھ کر حالات خراب کرنے کی پلاننگ کی جاتی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 60 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ دیے گئے۔
پنجاب حکومت کے عوامی منصوبے جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کل ورک فروم ہوم کررہی تھی۔
کے پی وسائل وفاق پر چڑھائی کے لیے استعمال ہورہے ہیں، ایک طرف ترقی دوسری طرف فساد ہورہا ہے۔
خیبرپختونخوا کے لوگ جلسوں، وفاق پر چڑھائی کے لیے رہ گئے ہیں۔
علی امین سمیت پوری قیادت انقلاب کی دھمکیاں دے رہی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے ایک ہفتے سے فساد کی تیاری کی جارہی تھی۔
شاندانہ گلزار کو پاکستان کے خلاف سازشوں کا ایجنڈا ملا۔
سلمان اکرم نے کہا بیوقوفی ہوگی ڈی چوک جائیں، گرفتاری دے دیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی قافلوں سے 120 افغان باشندے پولیس نے پکڑے۔
لوگوں کے بچوں کو افغان باشندوں کے ساتھ ٹریننگ دے کر لایا گیا۔
طالبان کے لوگ ہمارے بچوں کو پٹرول بم چلانا سکھا رہے تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں