“فل کورٹ ریفرنس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا آخری دن”
اعلیٰ ترین جج کی حیثیت سے آج آخری دن ہے: قاضی فائز عیسٰی
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا عدالت عظمیٰ کے اعلیٰ ترین جج کی حیثیت سے آج آخری دن ہے ۔
جہاں ان کی عدلیہ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے الوداعی فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
فل کورٹ ریفرنس سپریم کورٹ کمرہ عدالت نمبر ایک میں ساڑھے دس بجے شروع ہوا ۔
جس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سمیت سپریم کورٹ کے دیگر ججز، چیف جسٹس کی ۔
اہلیہ سرینا عیسیٰ اور خاندان کے دیگر افراد شریک ہوئے۔
سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ رخصت پر ہونے کی وجہ سے فل کورٹ ریفرنس میں شریک نہیں ہوئے ۔
جبکہ جسٹس ملک شہزاد، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک نے بھی ریفرنس میں شرکت نہیں کی۔
ابتدائی طور پر یہ رپورٹس آئی تھیں کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے رخصت پر ہیں اور اسی وجہ سے ریفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔
البتہ آج رجسٹرار سپریم کورٹ کو موصول ہونے والے خط میں انہوں نے واشگاف الفاظ میں چیف جسٹس کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں